مطالبات دین | Mutalbaat E Deen (Record no. 11210)

000 -LEADER
fixed length control field 05821nam a22001697a 4500
005 - DATE AND TIME OF LATEST TRANSACTION
control field 20220728122619.0
008 - FIXED-LENGTH DATA ELEMENTS--GENERAL INFORMATION
fixed length control field 220728b ||||| |||| 00| 0 eng d
040 ## - CATALOGING SOURCE
Transcribing agency PK-SiUMT
082 ## - DEWEY DECIMAL CLASSIFICATION NUMBER
Classification number 297.4
Item number ISR-M 2014 12613
100 ## - MAIN ENTRY--PERSONAL NAME
Personal name داکٹر اسرار احمد | Dr. Israr Ahmad
9 (RLIN) 4560
245 ## - TITLE STATEMENT
Title مطالبات دین | Mutalbaat E Deen
260 ## - PUBLICATION, DISTRIBUTION, ETC.
Place of publication, distribution, etc. لاہور :
Name of publisher, distributor, etc. مکتبہ خدام آلقرن ،
Date of publication, distribution, etc. 2014 ۔
300 ## - PHYSICAL DESCRIPTION
Extent 118 pages ;
Dimensions 26 cm
521 ## - TARGET AUDIENCE NOTE
Target audience note نحمدہٗ ونصلی علٰی رَسولہِ الکریم … امَّا بَعد:
اعوذ باللّٰہ من الشَّیطٰن الرَّجیم . بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہم مسلمانوں کے زوال و انحطاط کا سب سے بڑا سبب یہ ہے کہ مرورِ زمانہ کے سبب مسلمانوں کی عظیم ترین اکثریت اسلام کے اہم ترین مطالبوں اور تقاضوں سے محجوب ہوتی چلی گئی اور ہوتی چلی آ رہی ہے‘ اور اسلام کو‘جو درحقیقت ’’دین اللہ‘‘ یعنی خدا کا نازل کردہ نظامِ حیات تھا‘ بفحوائے آیت ِ قرآنی اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰہِ الْاِسْلَامُ محض ایک ’’مذہب‘‘ سمجھ لیاگیا اور اس کا دائرہ چند انفرادی عبادات اور معاشرتی رسوم کی ادائیگی تک محدود قرار دے لیا گیا.حالانکہ جب اسلام غالب نظام کی حیثیت سے قائم و نافذ نہ ہوتو ہر مسلمان کی جدوجہد اور مساعی کا اصل ہدف ’’اقامت ِ دین‘‘ ہونا چاہیے اور اس کے لیے محنتیں کرنا‘ جان و مال کھپانا اور سر دھڑ کی بازی لگانا عین تقاضائے ایمان ہے اور نجاتِ اخروی کے ناگزیر لوازم و شرائط میں داخل ہے‘ جیسا کہ سورۃ العصر میں فرمایا گیا:

وَ الۡعَصۡرِ ۙ﴿۱﴾اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَفِیۡ خُسۡرٍ ۙ﴿۲﴾اِلَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ تَوَاصَوۡا بِالۡحَقِّ ۬ۙ وَ تَوَاصَوۡا بِالصَّبۡرِ ٪﴿۳﴾
ڈاکٹر اسرار احمد صاحب نے جب دعوت رجوع الی القرآن کے لیے جنوری ۱۹۷۲ء سے ہر ماہ کراچی تشریف لانے کا سلسلہ شروع کیا ‘جہاں ایک خطابِ جمعہ اور تین چار دروسِ قرآن حکیم کا انتظام ہوتا تھا تو اس دوران میں موصو ف نے ستمبر‘ نومبر اور دسمبر ۱۹۷۲ء میں مدینہ مسجد آرٹلری میدان کراچی میں خطابِ جمعہ کے موقع پر قرآنی آیات کے حوالے سے ’’دین کے مطالبات‘‘ پیش کیے تھے. ان میں سے پہلا خطاب دعوتِ اسلامی کے نکتہ ٔ اوّل یعنی ’’بندگی ٔ رب‘‘ سے تعلق رکھتا تھا. دوسرے خطاب کا تعلق اُمت مسلمہ کے فرضِ منصبی اور غایت ِ تأسیس سے تھا‘ جس کا مناسب ترین عنوان ہے ’’ فریضہ شہادت علی الناس‘‘ اور تیسرا خطاب اُمت ِ مسلمہ کے فرضِ منصبی کی انجام دہی کی جدوجہد سے متعلق تھا‘ جس کے لیے جامع عنوان ہے ’’فریضہ ٔ اقامت دین‘‘.

یہ تینوں خطاب اس عاجز نے ٹیپ سے منتقل کر لیے تھے. ان میں سے اوّل الذکر دو خطاب ’’دعوتِ بندگی ٔ رب‘‘ اور ’’فریضۂ شہادتِ حق‘‘ کے ناموں سے کراچی کی ذیلی انجمن خدام القرآن کی جانب سے ۱۹۷۵ء میں شائع کیے گئے تھے. اپریل۸ ۱۹۷ء میں اس عاجز نے اللہ کا نام لے کر ان تینوں خطابات کو یکجا کر کے ’’مطالباتِ دین‘‘ کے نام سے مکتبہ ٔ تنظیم اسلامی کی جانب سے شائع کر دیا‘ جس کا دوسراایڈیشن پیش خدمت ہے. اظہارِ حقیقت کے طور پر عرض ہے کہ کسی تقریر اور خطاب کو ٹیپ سے منتقل کرنا اور اس کے اسلوب کو تحریری شکل دینا کافی کٹھن اور مشکل کام ہے.صرف اللہ کے کرم اور اس کی توفیق کے سبب یہ کام انجام پا گیا.

چونکہ یہ خطابات ڈاکٹر صاحب کی نظر ثانی کے بغیر شائع ہو رہے ہیں‘ لہذا ان میں زبان و انشاء اور بیان کے انداز و اسلوب میں جو کوتاہی رہ گئی ہو اس کا ذمہ اس عاجز کے کاندھوں پر ہے. قارئین سے گزارش ہے کہ ان کی نشاندہی ضر ور فرمائیں. مزید برآں عرض ہے کہ ان خطابات میں آیاتِ قرآنی کے ترجمے کی بجائے عموماً ترجمانی کی گئی ہے. آیات کی کتابت میں صحت کا اہتمام کرنے کی بھی انتہائی کوشش کی گئی ہے. راقم الحروف کو اپنی کم علمی اور بے بضاعتی کا پورا شعور ہے ‘ اس لیے احتمال ہے کہ احتیاط کے باوجود اغلاط رہ گئی ہوں. اس لیے اس دعا پر اپنی معروضات ختم کرتا ہوں : رَبَّـنَا لَا تُـؤَاخِذْنَا اِنْ نَّسِیْنَا اَوْ اَخْطَاْنَا!!
650 ## - SUBJECT ADDED ENTRY--TOPICAL TERM
Source of heading or term Islama - اسلام
Form subdivision Islamic way of life
9 (RLIN) 4561
942 ## - ADDED ENTRY ELEMENTS (KOHA)
Source of classification or shelving scheme
Koha item type Books
Holdings
Withdrawn status Lost status Source of classification or shelving scheme Damaged status Not for loan Permanent Location Current Location Shelving location Date acquired Source of acquisition Cost, normal purchase price Full call number Barcode Date last seen Price effective from Koha item type
          Learning Resource Center University of Management and Technology, Sialkot Iqbal Campus Learning Resource Center University of Management and Technology, Sialkot Iqbal Campus General Stacks 07/28/2022 Punjab Books 105.00 297.4 ISR-M 2014 12613 12613 07/28/2022 07/28/2022 Books

© Copyright LRC, UMT, Sialkot 2024. All Rights Reserved. if you  have a query contact: lrc@skt.umt.edu.pk

 

Powered by Koha